قومی کھلاڑیوں کو کھیل کا معیار بہتر کرنا ہوگا، جہانگیر خان

جمعہ 1 جنوری 2016 14:27

قومی کھلاڑیوں کو کھیل کا معیار بہتر کرنا ہوگا، جہانگیر خان

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔یکم جنوری۔2016ء)اسکواش لیجنڈ جہانگیز خان کاکہنا ہے کہ قومی کھلاڑیوں کو اپنی فٹنس اور کھیل کے معیار کو مزید بہتر کرنا ہوگا، موجودہ فیڈریشن اسکواش کی بہتری کیلئے بھرپور کوشش کررہی ہے۔

(جاری ہے)

کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے جہانگیر خان نے کہا کہ موجودہ فیڈریشن کے صدر اسکواش کی بہتری کیلئے بھر پور کوششیں کررہی ہے،قومی کھلاڑیوں کو اپنی فٹنس کے ساتھ ساتھ کھیل کے معیار کو بھی بہتر بنانا ہوگا۔