فرحان محبوب اور سعدیہ گل نے نویں ڈی جی رینجرز نیشنل سکواش چیمپئن شپ جیت لی

جمعہ 1 جنوری 2016 14:27

فرحان محبوب اور سعدیہ گل نے نویں ڈی جی رینجرز نیشنل سکواش چیمپئن شپ ..

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔یکم جنوری۔2016ء)فرحان محبوب اور سعدیہ گل نے نویں ڈی جی رینجرز نیشنل اسکواش چیمپئن شپ جیت لی، ڈپٹی ڈائیرکٹرجنرل برگیڈرئیر اظہر خان نے کامیاب کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کئے۔

(جاری ہے)

نویں ڈی جی رینجرز اسکواش چیمپئن شپ میں مینز ایونٹ کا فائنل ناصر اقبال اور فرحان محبوب کے درمیان کھیلا گیا، جس انتہائی سنسنی خیز ثات رہا مقابلہ چار چار گیمز سے باربر ہونے کے بعد آخری گیمز میں فرحان محبوب نے گیارہ چھ سے کامیابی حاصل کرکے ٹائٹل جیت لیا۔

ویمن فائنل سعدیہ گل اور ثمر انجم کے درمیان کھیلا گیا،دونوں کھلاڑی ایک ایک گیمز جیتی رہیں فیصلہ کن گیمز میں سعدیہ نے نو گیارہ سے کامیابی حاصل کیسندھ رینجرز کے ڈپٹی ڈائریکٹر جنرل اظہر خان نے کامیاب کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کئے، 13لاکھ روپے پر مشتمل چیمپئن شپ کے فاتح فرحان محبوب کو ایک لاکھ 70ہزار اور سعدیہ گل کو 51ہزار روپے دئے گئے۔