داعش نے پاکستان اور افغانستان میں بھرتی کیلئے امیر مقرر کرلیے ‘محکمہ داخلہ کی رپورٹ میں انکشاف

بھرتی ہونے والے نوجوانوں کو 30ہزار سے 50ہزار روپے دئیے جائیں گے ‘نجی ٹی وی کا دعویٰ

جمعہ 1 جنوری 2016 14:42

داعش نے پاکستان اور افغانستان میں بھرتی کیلئے امیر مقرر کرلیے ‘محکمہ ..

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔یکم جنوری۔2016ء) داعش نے پاکستان اور افغانستان میں بھرتیوں کیلئے امیر مقرر کرلیے ہیں ۔بھرتی ہونے والے نوجوانوں کو 30ہزار سے 50ہزار روپے دئیے جائیں گے ۔

(جاری ہے)

نجی ٹی وی کے مطابق محکمہ داخلہ کی جانب سے جاری خفیہ رپورٹ میں کہا گیا کہ پاکستان اور افغانستان کے لیے کالعدم تنظیم داعش میں بھرتیوں کے لیے امیر مقرر کردئیے گئے ہیں اور نوجوانوں کو 30ہزار سے 50ہزار کے عوض بھرتی کیا جائیگارپورٹ میں انکشاف کیا گیا کہ نوجوان برین واشنگ کے لیے افغانستان لے بھیجے جا رہے ہیں ‘اب تک 40سے 50نوجوان افغانستان جا چکے ہیں ۔

رپورٹ کے مطابق داعش نے عامر منصور کو اسلام آباد کا کمانڈر جبکہ سعید کو پاکستان کا امیر مقرر کر دیا ہے ۔رپورٹ میں کہا گیا کہ داعش نے پاکستان میں نوجوانوں کے لیے سی ڈیز اور تحریر ی مواد بھی بھیجا ہے ۔

متعلقہ عنوان :