ناناپاٹیکر نے 65 ویں سالگرہ منائی

جمعہ 1 جنوری 2016 15:01

ناناپاٹیکر نے 65 ویں سالگرہ منائی

ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔یکم جنوری۔2016ء) بالی وڈ کے ورسٹائل اداکار نانا پاٹیکر نے 65 ویں سالگرہ منائی۔ یکم جنوری 1951ء کو بھارتی ریاست مہاراشٹر کے گاؤں مرود جنجیرا میں پیدا ہونیوالے نانا پاٹیکر نے اپنی فلمی کیرئیر کا آغاز 1978ء میں فلم گمنام سے کیا۔

(جاری ہے)

1987ء میں فلم مہرے اور 1988ء میں فلم سلام ممبئی میں بہترین پرفارمنس دکھائی۔ نانا پاٹیکر نے کئی بار بہترین اداکار کے نیشنل فلم ایوارڈ‘ فلم فیئر اور سٹار سکرین سمیت کئی ایوارڈز اپنے نام کئے۔