نیا سال پاکستان کیلئے امن، سلامتی، خوشحالی، انصاف کا بول بالا، قانون کی حکمرانی اور مظلوم کے تحفظ کی علامت ثابت ہو‘سعدیہ سہیل رانا

جمعہ 1 جنوری 2016 15:08

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔یکم جنوری۔2016ء) پاکستان تحریک انصاف کی جنرل سیکرٹری شعبہ خواتین و رکن پنجاب اسمبلی سعدیہ سہیل رانا نے نئے سال کی آمد پر قوم کو مبارک باد اور نیک تمناؤں اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ اللہ سے دعا ہے کہ نیا سال پاکستان کی عوام کے لئے امن، سلامتی، خوشحالی، انصاف کا بول بالا، قانون کی حکمرانی اور مظلوم کے تحفظ کی علامت ثابت ہو۔

(جاری ہے)

یہاں سے جاری ایک بیان میں انہوں نے کہاکہ ملک کو امن ،سلامتی ، استحکام اوربھائی چارے کی اس وقت اشد ضرورت ہے اور بابائے قوم کے اصولوں پرعمل کرتے ہوئے پاکستان کوبچانا ہوگا اور قائد کے پاکستان کو اندرونی ، بیرونی خطرات سے بچانے کیلئے پوری قوم کو متحد ہوکر دنیا کوپیغام دینا ہوگا کہ ملک کی سلامتی اوربقا کیلئے ہم سب ایک ہیں۔

متعلقہ عنوان :