لاہور ہائی کورٹ نے غیرت کے نام پر بیٹی کے قتل کے ملزم کی درخواست ضمانت خارج کردی
غیرت کے نام پر قتل افسوس ناک ہے ، اس جرم میں ضمانت کے لیے صرف صلح کافی نہیں‘عدالت
جمعہ 1 جنوری 2016 15:51
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔یکم جنوری۔2016ء) لاہور ہائی کورٹ نے غیرت کے نام پر بیٹی کے قتل کے ملزم کی درخواست ضمانت خارج کرتے ہوئے قرار دیا ہے کہ غیرت کے نام پر قتل افسوس ناک ہے ، اس جرم میں ضمانت کے لیے صرف صلح کافی نہیں ۔
(جاری ہے)
فیصل آباد کے غلام یاسین نے مبینہ طور پر غیرت کے نام پر اپنی بیٹی شاہدہ کو قتل کر دیا تھا،گزشتہ روز ملزم کی جانب سے درخواست ضمانت مسترد کرتے ہوئے لاہور ہائی کورٹ نے قرار دیا کہ غیرت کے نام پر بڑھتی ہوئی قتل و غارت افسوس ناک ہے ۔ریاست اور معاشرے کے خلاف کسی جرم میں ضمانت کے لیے صرف صلح کافی نہیں۔عدالت نے ریمارکس دئیے کہ 2004 میں قوانین میں ترمیم ہو چکی ہے ، اس جرم میں صلح مخصوص شرائط اور ٹرائل کورٹ کی اجازت کے بغیر نہیں ہو سکتی۔
مزید اہم خبریں
-
جنرل اسمبلی: فلسطینی مبصر ریاست کے حقوق بڑھانے کی قرارداد بھاری اکثریت سے منظور
-
تھیلیسیمیا کا علاج اب جین تھیراپی سے ممکن
-
پنجاب حکومت نے تندوروں پر روٹی کی قیمت میں مزید کمی کا اعلان کردیا
-
عوامی سیاسی جماعت کو ”انتشاری گروہ“ کہہ کر ”معافی“ کا مطالبہ متفقہ طور پر مسترد کرتے ہیں
-
رفح سے انخلاء کے دوران یو این کا مزید امدادی راہداریاں کھولنے کا مطالبہ
-
9 مئی کے تمام قیدی اور قیدی نمبر804 اور بشریٰ بی بی پر کیسزختم کئے جائیں
-
خیبر پختونخوا کے نوجوانوں کو ہنر مند بنانے کا یورپی منصوبہ
-
جماعت اسلامی ری الیکشن نہیں چاہتی، فارم 45 پرانتخابی نتائج کی تشکیل ہمارا مطالبہ ہے
-
روزمرہ کی زندگی میں جدوجہد کرتی افغان خواتین
-
وزیراعلی مریم نواز نے سکولوں میں سٹیلائٹ انٹرنیٹ پائلٹ پراجیکٹ کا افتتاح کردیا
-
سونے کی فی تولہ قیمت میں 4 ہزار 600 روپے کا بڑا اضافہ ہوگیا
-
ملک میں مہنگائی کی مجموعی شرح کم ہوکر 22.32 فیصد کی سطح پر آگئی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.