انڈر ورلڈ ڈان داود ابراہیم کی گاڑی کو نذر آتش کرنے والا شخص مصیبت میں، دھمکی آمیز کالز موصول ہونے لگیں

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین جمعہ 1 جنوری 2016 16:04

انڈر ورلڈ ڈان داود ابراہیم کی گاڑی کو نذر آتش کرنے والا شخص مصیبت میں، ..

غازی آباد (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. یکم جنوری 2016 ء) : غازی آباد میں انڈر ورلڈ ڈان داؤد ابراہیم کی گاڑی کو نذرٍ آتش کرنے والا شخص مصیبت میں پھنس گیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق صوامی چکرا پانی مہاراج نے نیلامی میں داؤد ابراہیم کی گاڑی کو 32 ہزار روپے کے عوض خریدا تھا، جس کے بعد صوامی چکرا پانی نے دعویٰ کیا ہے کہ انہیں داؤد ابراہیم کی گاڑی نذرٍ آتش کرنے کے بعد دھمکی آمیز کالز موصول ہو رہی ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ دو مختلف انجان نمبروں سے مجھے کال آئی اور دھمکی دی گئی کہ داؤد ابراہیم کی گاڑی کو نذرٍ آتش کرنے پر مجھے بھی ایسے ہی جلا دیا جائے گا۔ صوامی نے مزید بتایا کہ اس ضمن میں میں نے ہوم منسٹر راج ناتھ سنگھ سے بھی ملاقات کی ہے جنہوں نے مجھے سکیورٹی بھی فراہم کی تاہم میں نے سکیورٹی واپس کر دی ہے کیونکہ میں کوئی سیاستدان نہیں ہوں جو سکیورٹی رکھوں۔

متعلقہ عنوان :