سرمایہ کاروں نے رخ پاکستان کی طرف موڑلیا‘سمیرہ عتیق

نوازشریف مقامی اوربیرونی سرمایہ کاروں کااعتمادبحال کرنے میں کامیاب رہے قیادت اپنے انتخابی اورانقلابی منشور امن ،انصاف اورروزگار پرقائم ہے‘رہنما (ن) لیگ

جمعہ 1 جنوری 2016 16:34

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔یکم جنوری۔2016ء ) پاکستان مسلم لیگ (ن) کی رہنما سمیرہ عتیق نے کہا ہے کہ دنیا کی طرف سے پاکستان میں بڑے پیمانے پرسرمایہ کاری کے اعلانات خوش آئندہیں،وفاقی حکومت کی سنجیدہ کوشش رنگ لے آئی، سرمایہ کاروں نے اپنارخ پاکستان کی طرف موڑلیا۔ وزیراعظم میاں نوازشریف کی قیادت میں پاکستان معاشی انقلاب کی طرف بڑھ رہا ہے۔

حکومت کی دوررس معاشی اصلاحات کے نتیجہ میں بے یقینی اوربے چینی کی کیفیت ختم ہوگئی۔ اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ وزیراعظم میاں نوازشریف مقامی اوربیرونی سرمایہ کاروں کااعتمادبحال کرنے میں کامیاب رہے۔زیراعظم میاں نوازشریف کاٹریڈ کے فروغ کیلئے جامعہ پروگرام جبکہ ایڈکی وصولی سے انکارغیورپاکستانیوں کیلئے سرمایہ افتخار ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) کی قیادت اپنے انتخابی اورانقلابی منشور امن ،انصاف اورروزگار پرقائم ہے ،ہم اس کی پاسداری کیلئے کوئی کسر نہیں چھوڑیں گے ۔پاکستان کے عوام ترکی کے ساتھ برادرانہ مراسم کوقدرکی نگاہ سے دیکھتے ہیں، پاک ترک تجارت کے فروغ کیلئے مقامی صنعتکار اپنابھرپورکرداراداکریں۔ترکی کی اقتصادی ترقی سے بھرپورفائدہ اٹھایا جائے ۔ پاکستان صرف مضبوط معیشت کی بدولت مختلف قومی بحرانوں سے نجات پاسکتا ہے۔

متعلقہ عنوان :