شراب نوشی کے بعد مردہ قرار دئے جانے والا شخص زندہ ہو کر دوبارہ پارٹی میں واپس آگیا

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین جمعہ 1 جنوری 2016 17:05

شراب نوشی کے بعد مردہ قرار دئے جانے والا شخص زندہ ہو کر دوبارہ پارٹی ..

(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. یکم جنوری 2016 ء) کثرت سے شراب نوشی کرنے کے بعد مردہ قرار دئے جانےوالے شخص نے واپس پارٹی میں پہنچ کر اپنے دوستوں کو حیرانی میں مبتلا کر دیا۔ تفصیلات کے مطابق روس کے مشرقی علاقہ میں ایک شخص شراب نوشی کے باعث بے حس و حرکت ہو گیا جس پر اس کے دوست احباب کے ایمبولینس بلائی ، ڈاکٹرز نے معائنہ کرنے کے بعد بے ہوش شخص کو مردہ قرار دے کر لاش کو مردہ خانے منتقل کر دیا۔

مقامی اخبار سے بات کرتے ہوئے پولیس ترجمان نے بتایا کہ اس روز مردہ خانے میں جگہ کی کمی کے باعث لاشوں کو شیلف کی بجائے زمین پر بھی رکھا گیا تھا۔

(جاری ہے)

اور وہیں اس شخص کو بھی لیٹایا گیا۔ جس کے کچھ ہی دیر بعد مذکورہ شخص مردہ خانے میں اُٹھ کھڑا ہوا اور اندھیرے میں چلتے ہوئے کسی کی سخت ٹھنڈی ٹانگ پر ہاتھ لگا ، اور خوف کے مارے بھاگتے ہوئے دروازے سے جا ٹکرایا جس پر وہاں موجود اسٹاف بھی خوفزدہ ہو گیا۔

نشے اور مردہ خانے میں حد درجہ سردی کے باعث مذکورہ شخص یہ سمجھ پانے میں ناکام رہا کہ وہ کہاں ہے۔پولیس نے تفتیش کے بعد شخص کو جانے کی اجازت دے دی جس نے پارٹی میں دوبارہ پہنچنے پر دیکھا کہ اس کے دوست احباب ابھی تک شراب نوشی میں مصروف ہیں۔تاہم اس کی اچانک اور غیر متوقع آمد پر دوست بھی حیرت کے مارے خوش ہو گئے۔