محمد عامرکو کارکردگی کے بل بوتے پر ٹیم میں شامل کیا ہے:وقار یونس

Zeeshan Mehtab ذیشان مہتاب جمعہ 1 جنوری 2016 17:06

محمد عامرکو کارکردگی کے بل بوتے پر ٹیم میں شامل کیا ہے:وقار یونس

لاہور (اردو پوا ئنٹ تازہ ترین اخباریکم جنوری- 2016ء)قومی ٹیم کے ہیڈ کوچ وقار یونس کا کہنا ہے کہ نیوزی لینڈ کے خلاف ون ڈے میچز کی سیریز میں لیگ سپنر یاسر شاہ کی کمی شدت سے محسوس ہوگی ،محمد عامرکو کارکردگی کے بل بوتے پر ٹیم میں شامل کیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

قذافی سٹیڈیم میں میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے وقار یونس کا کہنا تھا کہ محمد عامر کوڈومیسٹک کرکٹ اور بنگلہ دیش پریمیئر لیگ میں کاکردگی دکھانے کے باعث ٹیم میں شامل کیا گیا ہے جب کہ عمر گل کو ورلڈ ٹی ٹونٹی سے قبل ٹرائی کرنے کے لیے سکواڈ میں جگہ دی گئی ہے، دراز قد فاسٹ باؤلر محمد عرفان کو نظر انداز نہیں کیا گیا ہے بلکہ ان پر گزشتہ کچھ عرصے سے موجود باؤلنگ کا بوجھ کم کیا ہے،ون ڈے میچز میں یاسر شاہ کی کمی محسوس ہوگی ۔

ہیڈ کوچ کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان اور نیوزی لینڈ کی ٹیمیں متوازن ہیں اور شائقین کو اچھے مقابلے دیکھنے کو ملیں گے ۔