کاروباری برادری اور ایگزیکٹیوز کوچینی زبان سکھانے کیلئے کورس شروع کیاہے ،عرفان شیخ

جمعہ 1 جنوری 2016 17:25

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔یکم جنوری۔2016ء) چیئر پرسن عرفان شیخ نے کہا کہ ٹیوٹا نے کاروباری برادری اور ایگزیکٹیوز کوچینی زبان سکھانے کیلئے کورس شروع کیاہے جس سے انہیں چین کے ساتھ کاروبار کے فروغ میں مدد ملے گی۔ 4ماہ کے ایگزیکٹو چائنیز کورس کے نصاب کو وسعت دی گئی ہے تاکہ کاروباری افراد اور ایگزیکٹیوز کو چینی زبان کی آگہی ہو سکے۔

(جاری ہے)

ایگزیکٹو چائنیز کورس کو گورنمنٹ ٹیکنیکل ٹریننگ انسٹی ٹیوٹ گلبرگ لاہورمیں شروع کیا گیا ہے جبکہ جنرل چائینز لینگویج کورس کوگورنمنٹ کالج آف ٹیکنالوجی ریلوے روڈ لاہور اور گورنمنٹ ٹیکنکل ٹریننگ انسٹی ٹیوٹ گلبرگ لاہور میں شروع کیا گیا ہے۔ ہر کلاس میں 50طلباء کی داخل ہونے کی گنجائش موجودہے۔ریگورلر کورس میں داخلے کیلئے اہلیت میٹرک ہے۔لینگویج کورسزکو شروع کرنے کا مقصد چینی مارکیٹ میں پاکستان کی تربیت یافتہ ہنر مند افرادی قوت کو قابل اور زیادہ مقبول بنانا ہے۔