اسحاق ڈار کو عدالتی اقبال جرم کے باوجود ہم نے گرفتار نہیں کیا تھا،لطیف کھوسہ
پاکستان کے اہم اداروں کو پرائیویٹ کر کے پاکستان کو بیچ کر اپنی تجوریاں بھرنا چاہتے ہیں، خصوصی گفتگو
جمعہ 1 جنوری 2016 18:19
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔یکم جنوری۔2016ء) پاکستان پیپلزپارٹی کے مرکزی رہنما و سابق گورنر پنجاب سردار لطیف خان کھوسہ نے کہا ہے کہ اسحاق ڈار کو عدالتی اقبال جرم کے باوجود ہم نے گرفتار نہیں کیا تھا۔ انہوں نے وعدہ معاف گواہ بن کے نواز شریف کی ہر چیز کو ننگا کر دیا تھا‘ جو کہتے تھے کہ کشکول توڑ دیں گے وہ ڈرم لیکر آئے اور پاکستان کو بھکاری بنا دیا اور پاکستان کے اہم اداروں کو پرائیویٹ کر کے پاکستان کو بیچ کر اپنی تجوریاں بھرنا چاہتے ہیں۔
ان خیالات کا اظہار انہوں نے آن لائن سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ حضرت علی کا قول ہے کہ جس پر احسان کرو اس کے شر سے محفوظ رہو۔ ہم نے عدالتی اقبال جرم کے باوجود اسحاق ڈار کو گرفتار نہیں کیا تھا۔(جاری ہے)
انہوں نے وعدہ معاف گواہ بن کے نواز شریف کی تمام چیزوں کے بارے میں بتایا کہ رائیونڈ اسٹیٹ کس پیسے سے بنی۔ رائیونڈ محل اور حدیبہ پیپر مل کس طرح بنی‘ لندن کے فلیٹ کس طرح سے خریدے گئے جو پوری دنیا کی مہنگی ترین پراپرٹی ہے۔
دبئی میں 7 ٹاور یہ سب کک بیک کمیشن کے پیسوں سے بنے ہیں۔ لطیف کھوسہ نے کہا کہ اسحاق ڈار نے یہ بھی بتایا کہ نواز شریف کے کتنے اکاؤنٹ اور کن کن کے نام ہیں اس لئے وہ ٹھیک کہتے ہیں کہ جنہوں نے ملک کو توڑا تھا انہوں نے اور ان کی اولاد نے بھگتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کر ہر بچہ ایک لاکھ اور 25 ہزار کا مقروض پیدا ہو رہاہے جو ہماری آنے والی نسلوں کو ادا کرنا پڑے گا۔ اسحاق ڈار نے پاکستان کو آئی ایم ایف اور ورلڈ بنک کے پاس گروی رکھ دیا ہے۔ 40 ارب روپے کے ٹیکس لگا دیئے ہیں اداروں کو پرائیویٹ کر کے پاکستان کو کھا جائیں گے۔ انہوں نے اس سے پہلے دور میں ایم سی بی اور ڈی جی خان سمیت کو پرائیویٹ کیا تھامتعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
یہ تاثر غلط ہے کہ وزارت خارجہ نے امریکی سفیر سے ملاقات طے کرائی
-
سوشل میڈیا پر پابندی کے سوال پر ترجمان پاک فوج کا قرآن کی آیت کا حوالہ
-
واحد راستہ قوم سے معافی ،ترجمان پاک فوج نی9 مئی کے مسئلے کا حل بتادیا
-
9 مئی کے ذمہ دار وہ ہیں جن لوگوں نے رینجرز کے یونیفارم میں عدالتی احاطے میں عمران خان پر حملہ کیا
-
متحدہ عرب امارات میں بچوں میں پڑھنے کے شوق کو تقویت دینے کے مقصد
-
توشہ خانہ گاڑی ریفرنس، احتساب عدالت نے صدر زرداری کے خلاف کارروائی روک دی
-
ڈی جی آئی ایس پی آر کی تمام تر پریس کانفرنس حقائق کے منافی ہے
-
ترجمان آئی ایس پی آر نے 2014 کے دھرنے ،پارلیمنٹ پر حملے کی جوڈیشل کمیشن بنانے کی تجویز دیدی
-
سیاسی جماعتوں کیلئے ملک کی اسٹیبلشمنٹ سے لڑائی کا نقصان ہے
-
غزہ: اسرائیلی کارروائیوں میں شدت جبکہ اہم امدادی راہداریاں بند
-
ترجمان پاک فوج نے سانحہ 9 مئی کی ویڈیوایک بارپھرقوم کودکھا دی
-
9 مئی واقعات، کور کمانڈر حملہ کیس میں مزید 10 ملزمان کی ضمانت منظور کر لی گئی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.