وزیراعظم نوازشریف کی گوہر ایوب کے گھر آمد، اہلیہ کی وفات پر تعزیت کا اظہار ،فاتحہ خوانی بھی کی

جمعہ 1 جنوری 2016 19:01

ہری پور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔یکم جنوری۔2016ء ) وزیراعظم نوازشریف نے سابق اسپیکر قومی اسمبلی گوہر ایوب کے گھر جا کرانکی اہلیہ زیب گوہر ایوب کی وفات پر تعزیت کا اظہار کیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق جمعہ کو وزیراعظم نوازشریف سابق اسپیکر قومی اسمبلی گوہر ایوب کی رہائش گاہ پر پہنچے انکے ہمراہ وزیرخزانہ سینیٹر اسحاق ڈار بھی موجود تھے ۔وزیراعظم نوازشریف نے سابق اسپیکر اسمبلی گوہر ایوب سے انکی اہلیہ زیب گوہر ایوب کی وفات پر تعزیت کا اظہار کیا اور انکے ایثال ثوب کیلئے فاتحہ خوانی بھی کی۔وزیراعظم نوازشریف نے مرحوم زیب گوہر ایوب جو سابق ممبر نیشنل اسمبلی بھی رہ چکی ہیں کی سیاسی خدمات کو بھی سراہا ۔