محمد عامر کی ٹیم میں واپسی پر خوشی ہوئی ہے: شاہد آفریدی

muhammad ali محمد علی جمعہ 1 جنوری 2016 19:02

محمد عامر کی ٹیم میں واپسی پر خوشی ہوئی ہے: شاہد آفریدی

لاہور(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار.1جنوری 2016 ء) شاہد آفریدی کا کہنا ہے کہ محمد عامر کی ٹیم میں واپسی پر خوشی ہوئی ہے۔ تفصیلات کے مطابق اسپاٹ فکسنگ کیس میں سزا یافتہ محمد عامر کو دورہ نیوزی لینڈ کیلئے قومی ٹیم میں شامل کر لیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

اس حوالے سے قومی ٹی ٹوئنٹی ٹیم کے کپتان شاہد آفریدی کا کہنا ہے محمد عامر کی ٹیم میں واپسی پر خوشی ہوئی ہے۔ محمد عامر نے ہمیشہ ٹیم کو سپورٹ کیا ہے۔ عامر نے کبھی ٹیم کی کارگردگی کو تنقید کا نشانہ نہیں بنایا ہے۔ عامر نے انگلینڈ میں سچ بول دیا تھا جبکہ دوسرے لوگ جھوٹ بولتے رہے۔ عامر نے اپنی سزا پوری کرلی ہے اسلیے اسے اب سپورٹ کرنا چاہیے۔

متعلقہ عنوان :