راحت علی خان کا ’مہنگا ‘بھارتی سفر

جمعہ 1 جنوری 2016 19:38

راحت علی خان کا ’مہنگا ‘بھارتی سفر

ممبئی ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔یکم جنوری۔2016ء ) پاکستانی گلوگار راحت فتح علی خان کو بھارت میں داخل ہونے کی اجازت نہ دی گئی اور حیدر آباد ایئر پورٹ سے واپس بھیج دیا گیا ہے تاہم حکام کا کہنا ہے کہ ان کے بھارت میں داخلے پر پابندی نہیں ہے وہ ویزے کے سات طے شدہ طر یقِ کار کے مطابق آ جا سکتے ہیں ۔

(جاری ہے)

راحت فتح علی خان صوفی میوزیکل فیسٹیویل میں شرکت کیلئے حیدر آبد پہنچے تو ایئر پر امیگریشن حکام نے انہیں انٹری دینے سے معذرت کرلی اور واپس دبئی بھیج دیا، بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق امیگریشن ھکام نے بتایا ہے کہ پاکستانی شہری ویزے پر چار مخصوص ایئر پورٹوں ممبئی ، نئی دہلی ، چنائی اور کولکتہ سے ہی سرفر ی سہولت استعمال کرسکتے ہیں ۔

راحت فتح علی خاں دبئی سے نئی دہلی اور پھر وہاں سے دوبارہ ہ حیدر آباد پہنچے ۔