داعش کی مبینہ موجودگی،پنجاب بھر میں اقلیتی عبادتگاہوں کیلئے نیا سیکورٹی پلان مرتب کرنے کی ہدایت

جمعہ 1 جنوری 2016 20:08

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔یکم جنوری۔2016ء) پنجاب کے مختلف علاقوں میں داعش سے مبینہ تعلق کے شبہ میں گرفتاریوں کے بعد انتہائی حساس اضلاع کی مساجد، امام بارگاہوں سمیت تمام اقلیتی عبادتگاہوں کی سیکورٹی کے حوالے سے نئی پلاننگ شروع کر دی گئی ہے۔

(جاری ہے)

پولیس ذرائع کے مطابق حساس اداروں کی اطلاعات کی روشنی میں پنجاب کی بین الصوبائی سرحدوں کیلئے پہرہ دار ٹیمیوں کو ٹاسک دے دیا گیا ہے جبکہ آئی جی پنجاب کی طرف سے تمام ایس ایس پیز کو حکم دیا گیا ہے کہ وہ امام بارگاہوں اور مساجد کو اپنی پرائیویٹ سیکورٹی مزید فعال کرنے کی بھی ہدایت جاری کریں۔

متعلقہ عنوان :