نئے سال کا پہلا اتوار،112 گرجا گروں،200 امام بارگاہیں حساس قرار

پنجاب کے 18 اضلاع کو تین حصوں میں تقسیم کرکے سیکورٹی فورس کی تعیناتی کا طریقہ کار کو آج حتمی شکل دی جائے گی

جمعہ 1 جنوری 2016 20:11

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔یکم جنوری۔2016ء) نئے سال کا پہلا اتوار،112 گرجا گروں،200 امام بارگاہیں حساس قرار کی گئی ہے۔پنجاب کے 18 اضلاع کو تین حصوں میں تقسیم کرکے سیکورٹی فورس کی تعیناتی کا طریقہ کار کو آج حتمی شکل دی جائے گی جبکہ باقی اضلاع میں بھی پولیس کو مقامی سطح پر سیکورٹی کے سخت انتظامت کی ہدایت کی گئی ہے۔

(جاری ہے)

شہری علاقوں اور دیہی علاقوں کی سیکورٹی کو علیحدہ علیحدہ نام دئیے گئے ہیں۔تاہم صوبہ بھر کی تمام اہم مساجد،امام بارگاہوں پر سکیورٹی کے فول پروف انتظامات کیساتھ ساتھ گرجا گروں میں عبادت ادائیگی کیلئے آنیوالے لوگوں کیلئے”سیکورٹی گیٹ“ لازمی قرار دیا گیا ہے