سانحہ یوحنا آباد میں” شک کی بنیاد“ پرگرفتار افراد پر ملاقاتوں پر بھی پابندی ہے،مسیحا ملت پارٹی

جمعہ 1 جنوری 2016 20:11

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔یکم جنوری۔2016ء)مسیحا ملت پارٹی کے سربراہ اسلم پرویز سہوترا کے مطابق آج کلاس کے نیشنل ڈائریکٹر اور کرسچن نیشنل پارٹی کے سربراہ جوزف فرانسس سینٹرل جیل لاہور میں ملاقات کے لیے گئے جو مسیحا ملت پارٹی کے سربراہ اسلم پرویز سہوترا نے جوزف فرانسس اور اِن کے ہمرہ ادارے کے لوگوں سے ملنے سے صاف صاف انکار کر دیا ۔

(جاری ہے)

اِن کا موقف ہے کہ ادارہ کلاس اور اِس کے ڈائریکٹر کا کردار سانحہ یوحنا آباد کے گرفتار ملزمان کے لئے کوئی مثبت نہیں رہا تاہم انہوں نے یہ بھی انکشاف کیا ہے کہ سانحہ یوحنا آباد میں” شک کی بنیاد“ پرگرفتار افراد پر ملاقاتوں پر بھی پابندی ہے