وزیر اعلیٰ پنجاب کی کوششوں کے نتیجہ میں ان انڈسٹریل اسٹیٹس کو اکنامک زونز کا درجہ دیا گیا ‘ایس ایم تنویر

جمعہ 1 جنوری 2016 20:29

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔یکم جنوری۔2016ء ) پنجاب انڈسٹریل اسٹیٹس ڈویلپمنٹ اینڈ مینجمنٹ کمپنی کے چیئرمین ایس ایم تنویر نے پیڈمک کی پانچ انڈسٹریل اسٹیٹس کو سپیشل اکنامک زونز قرار دینے کے فیصلہ کا خیر مقدم کیا اور کہا ہے کہ اس فیصلہ سے صوبہ پنجاب بالخصوص جنوبی پنجاب میں نئی صنعتوں کے قیام اور سرمایہ کاری کے عمل میں تیزی آئے گی۔

ایس ایم تنویر نے کہا ہے کہ وزیر اعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف کی کوششوں کے نتیجہ میں ان انڈسٹریل اسٹیٹس کو اکنامک زونز کا درجہ دیا گیا ہے جس سے پنجاب کے باالخصوص پسماندہ اور دیہی علاقوں میں انڈسٹریل اسٹیٹس کے ڈویلپ ہونے سے روزگار کے براہ راست ڈیڑھ لاکھ سے زیادہ مواقع اور اربوں کی سرمایہ کاری ہوگی اور صوبہ پنجاب کی خوشحالی میں نئے باب کا اضافہ ہوگا۔

(جاری ہے)

واضح رہے کہ وفاقی حکومت نے پیڈمک کے تحت بنائی جانے والی ملتان انڈسٹریل اسٹیٹ فیز ٹو، 450ایکڑ پر جنوبی پنجاب میں بننے والی رحیم یار خان انڈسٹریل اسٹیٹ،400ایکڑ پر بننے والی بھلوال انڈسٹریل اسٹیٹ کے علاوہ میانوالی، راولپنڈی اور ڈیرہ غازی خاں انڈسٹریل اسٹیٹ کو سپیشل اکنامک زون کا درجہ دینے کا فیصلہ کیا ہے۔ ان سپیشل اکنامک زونز میں لگنے والے صنعتی یونٹوں کیلئے درآمدی تمام سامان(مشینری) کو کسٹمز ڈیوٹیوں اور ٹیکسوں سے مستثنیٰقرار دیا گیا ہے جبکہ آمدنی پر دس سال کیلئے تمام ٹیکسوں سے چھوٹ دی گئی ہے۔

متعلقہ عنوان :