چین سے کینیڈا جانیوالی پرواز کی ہنگامی لینڈنگ، 21مسافرزخمی

غیرمتوازن ہونے کی وجہ لینڈنگ کا باعث بنی،زخمیوں کو اسپتال منتقل کردیاگیا،ائیرپورٹ حکام

جمعہ 1 جنوری 2016 20:49

چین سے کینیڈا جانیوالی پرواز کی ہنگامی لینڈنگ، 21مسافرزخمی

کیلگری(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔یکم جنوری۔2016ء) چین سے کینیڈا جانے والی پرواز کی ہنگامی لینڈنگ کے نتیجے میں 3 بچوں سمیت 21افراد زخمی ہو گئے، تمام زخمی مسافروں کو ہسپتال منتقل کردیاگیا،غیر ملکی میڈیا کے مطابق کینیڈا ایئر لائن کا طیارہ فلائٹ ایٹی ایٹ چین کے شہر شنگھائی سے کینیڈا کے شہر ٹورانٹو جا رہا تھا جو کہ راستے میں غیر متوازن ہو گیا۔

(جاری ہے)

جس کی وجہ سے طیارے کو کیلگری اتارنا پڑا، پرواز کیلگری پہنچتے ہی ہنگامی حالت نافذ کر دی گئی اور تمام زخمی مسافروں کو ہسپتال منتقل کردیاگیا۔ حکام نے بتایاکہ پرواز کی ہنگامی لینڈنگ سے قبل ہی پندرہ ایمبولینسز ایئرپورٹ پر پہنچ چکی تھی زخمی مسافروں کو سٹریچر کی مدد سے جہاز سے اتار کر ایمبولینسز میں منتقل کیا گیا۔ پروزا میں سوار مسافروں کا کہنا تھا کہ طیارہ بری طرح سے غیر متوازن ہو گیا تھا جبکہ اس دوران طیارے میں ایک خوفناک حالت پیدا ہو گئی تھی لوگ چیخیں مارنے لگ گئے اور ہر طرف شور ہی شور تھا۔

متعلقہ عنوان :