Live Updates

شوکت خانم ہسپتال میں ہرسال40سے50افغان شہریوں کا علاج ہوتا ہے،علاج سے پہلے نہیں پوچھتے کہ اس کا تعلق کس مذہب یا ملک سے ہے ،اسامہ بن لادن نے بے نظیر کو حکومت سے اتارنے کیلئے کس کو رقم دی تھے،خیبرپختونخوا کی تمام جماعتیں اقتصادی راہداری کے خلاف ہیں، سی پیک کو کالاباغ ڈیم کی طرح متنازع بنایا جارہا ہے،حکومت کی ایمنسٹی سکیم ایمانداری پر قبضہ،چوروں کے بچاؤ اوراپنوں کو نوازنے کیلئے ہے،اس کی بھرپورمخالفت کریں گے

تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر میڈیا سے بات چیت

جمعہ 1 جنوری 2016 21:13

شوکت خانم ہسپتال میں ہرسال40سے50افغان شہریوں کا علاج ہوتا ہے،علاج سے ..

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔یکم جنوری۔2016ء) پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ شوکت خانم ہسپتال میں ہرسال40سے50افغان شہریوں کا علاج ہوتا ہے،علاج سے پہلے یہ نہیں پوچھتے کہ اس کا تعلق کس مذہب یا ملک سے ہے،پتہ کروایا جائے،اسامہ بن لادن نے بے نظیر کو حکومت سے اتارنے کیلئے کس کو پیسے دیئے تھے،خیبرپختونخوا کی تمام جماعتیں اقتصادی راہداری کے خلاف ہیں،اقتصادی راہداری کو کالاباغ ڈیم کی طرح متنازع بنایا جارہا ہے،حکومت کی ایمنسٹی سکیم ایمانداری پر قبضہ،چوروں کے بچاؤ اوراپنوں کو نوازنے کیلئے ہے،اس کی بھرپورمخالفت کریں گے۔

وہ جمعہ کو پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر میڈیا سے بات چیت کررہے تھے،انہوں نے کہا کہ نظام کو ٹھیک کیے بغیر ملک آگے نہیں بڑھے گا،جہانگیر ترین کو انصاف کے حصول کیلئے ڈھائی سال لگے ،دو دفعہ سپریم کورٹ کے20کروڑ روپے خرچ کرنے کے بعد انصاف حاصل ہوا،ایسے نظام میں عام آدمی کیسے انصاف حاصل کرسکتاہے،یہ کیسا انصاف ہے جہاں انصاف کے حصول کیلئے ڈھائی سال لگتے ہیں۔

(جاری ہے)

عمران خان نے کہا کہ کہ موجودہ ایکشن کمیٹی شفاف انتخابات نہیں کرواسکتا،جسٹس ریاض کیانی الیکٹورل فراڈ ہے،این اے122میں26ہزار ووٹ حلقے کے اندرلائے گئے،4ہزار باہر منتقل کئے گئے،چیف الیکشن کمیشن سے درخواست ہے کہ این اے122کیس کو ڈیلے نہ ہونے دیں۔ انہوں نے کہا کہ حکومت نے پاک چین اقتصادی راہداری پر اعتماد میں نہیں لیا،نہ ہی اس کے روٹس کا بتایا ہے کہ کے پی کے تمام جماعتیں مخالف ہیں،حکومت نے ایل این جی معاہدے پر بھی کسی کو کچھ نہیں بتایا،یہ کیسی جمہوریت ہے۔

عمران خان نے کہا کہ حکومت کی ایمنسٹی سکیم چوروں کو بچانے اور اپنوں کو نوازنے کیلئے ہے،سابقہ دور میں ایمنسٹی سکیم کبھی کامیاب نہیں ہوتی تو اب کیسے ہوگی،سکیم سے بلیک کیلئے والوں کو پیسہ سفید کرنے کا موقع دیا گیا ہے۔انہوں نے کہا کہ نوازمودی ملاقات وزیراعظم کے بزنس پارٹنر جندال نے کرائی۔دفتر خارجہ کا اس معاملے میں کوئی کردار نہیں،دفتر خارجہ کس لے ہے ،جب تک ملاقات میں دفترخارجہ شامل نہیں ہوگا تو ایسی ملاقاتوں سے نہ مسائل حل ہوں گے نہ دونوں ملکوں کے تعلقات میں بہتری آئی گی۔

عمران خان نے کہا کہ اسمبلی تب کارآمد ہوتی ہے جب اپوزیشن حکومت کا احتساب کرسکتی ہو یہاں حکومت ایسے سوالوں کے جواب ہی نہیں دیتی،انتخابی اصلاحات کمیٹی کا کوئی فائدہ نہیں جب تک جو پہلے دھاندلی میں ملوث تھے،ان کو سزانہیں ملتی۔عمران خان نے کہا کہ شوکت خانم میں انسانوں کا علاج ہوتاہے،علاج سے پہلے یہ نہیں پوچھا جاتا کہ وہ مسلمان ہے،سکھ ہے یا عیسائی،ہسپتال میں ہرسال40سے 50افغان شہری علاج کراتے ہیں ،طالبان رہنما کے علاج کے بعد شکریہ کا خط آیا تو پتہ چلا کہ وہ طالبا ن رہنما تھا،عمران خان نے کہا کہ پتہ کروایا جائے کہ بے نظیر کی حکومت الٹنے کے لئے اسامہ بن لادن نے پیسے کس کو دیئے تھے۔

انہوں نے کہا کہ دھرنے نے جمہوریت کو مضبوط کیا،احتجاج جمہوریت کا حسن ہے ،مغرب میں لوگ حکومت کے ہرناجائز اقدام کے خلاف احتجاج ہوتا ہے ،یہاں حکومت نے بنا بتائے 40ارب ٹیکس لگادیئے،یہاں جمہوریت کے نام پربادشا ہت ہے۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات