سفاری پارک میں جانوروں کی خریداری میں کرپشن کے انکشاف ‘نیب پنجاب نے محکمہ وائلڈ لائف کے پانچ افسران کیخلاف تحقیقات کا آغاز کر دیا

جمعہ 1 جنوری 2016 21:45

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔یکم جنوری۔2016ء) سفاری پارک میں جانوروں کی خریداری میں کرپشن کے انکشاف ‘نیب پنجاب نے محکمہ وائلڈ لائف کے پانچ افسران کیخلاف تحقیقات کا آغاز کر دیاہے ۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق سفاری پارک کیلئے جانوروں کی خریداری میں جانوروں کی دوگنی قیمت ادا کی گئی جس پر نیب پنجاب نے تحقیقات کافیصلہ کرتے ہوئے ڈی جی اور سیکریٹری محکمہ وائلڈ لائف کو نوٹس بھیجوا دیاہے ۔نیب پنجاب نے محکمہ وائلڈ لائف کے پانچ افسران کیخلاف تحقیقات کا فیصلہ کیاہے جن میں آغا اعزاز ،ظفر الحسن ،چوہدری اسلم اور شفقت علی شامل ہیں ۔