Live Updates

عمران خان ، وسیم اکرم آئیڈیل ، ٹیم میں واپسی کیلئے آفریدی کی سپورٹ کا شکر گزار ہوں : محمد عامر

muhammad ali محمد علی جمعہ 1 جنوری 2016 21:54

عمران خان ، وسیم اکرم آئیڈیل ، ٹیم میں واپسی کیلئے آفریدی کی سپورٹ کا ..

لاہور(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار.1جنوری 2016 ء) محمد عامر کا کہنا ہے کہ عمران خان اور وسیم اکرم آئیڈیل ہیں جبکہ ٹیم میں واپسی کیلئے شاہد آفریدی کی سپورٹ کا شکر گزار ہوں۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق اسپاٹ فکسنگ کیس میں سزا بھگتنے والے نوجوان فاسٹ باولر محمد عامر کو دورہ نیوزی لینڈ کیلئے قومی ٹیم میں شامل کر لیا گیا ہے۔ اس حوالے سے محمد عامر نے کہا ہے کہ وہ خود کی سپورٹ کرنے والےتمام افراد کا شکریہ ادا کرتے ہیں۔ عمران خان اور وسیم اکرم ان کے آئیڈیل ہیں جبکہ ٹیم میں واپسی کیلئے سپورٹ کرنے پر شاہد آفریدی کا وہ خصوصی شکریہ ادا کرتے ہیں۔ عامر کا کہنا ہے کہ وہ پرانے محمد عامر کو پیچھے چھوڑ کر ایک نیا آغاز کریں گے۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات