ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کرنے والوں کیخلاف ٹھوس اقدامات کیے جا رہے ہیں، سی ٹی او لاہور
جمعہ 1 جنوری 2016 22:12
لاہور۔یکم جنوری(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔یکم جنوری۔2016ء) چیف ٹریفک آفیسرلاہورطیب حفیظ چیمہ نے کہا ہے کہ ٹریفک کے بہاؤ کو برقرار رکھنا اور شہریوں کی مدد اور سہولت سٹی ٹریفک پولیس کی اولین ترجیح ہے جبکہ ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف ٹھوس اقدامات کیلئے بھی ہر ممکن وسائل بروئے کار لائے جا رہے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ سٹی ٹریفک پولیس نے سال2015 میں غیر نمونہ اور بغیر نمبر پلیٹ128012،بغیر ہیلمٹ 286066موٹر سائیکلسٹ کے خلاف کارروائی کی گئی جبکہ کمسن ڈرائیورز کی حوصلہ شکنی کیلئے شروع کی گئی، خصوصی مہم میں 10254ڈرائیورز کے خلاف کارروائی عمل میں لائی گئی۔
انہوں نے کہا کہ ٹریفک قوانین کی بالا دستی کیلئے وارڈنز اپنی پیشہ وارانہ صلاحیتیں بروئے کا رلارہے ہیں جبکہ شہریوں کی مدد اور راہنمائی کرتے ہوئے بہترین کارکردگی کرنے والے اہلکاروں کو نقد ا نعامات اور تعریفی اسناد دینے کا سلسلہ بھی جاری ہے۔(جاری ہے)
سی ٹی او نے کہاکہ ٹریفک کی روانی یقینی بنانے کیلئے جامع حکمت عملی مرتب ہے جبکہ وارڈنزقانون شکنی کرنے والوں کے خلاف بھی بلا امتیاز کارروائی کررہے ہیں۔ طیب حفیظ چیمہ نے مزید کہا کہ دوران ڈیوٹی وارڈنز نے شہریوں سے رویہ شائستہ رکھا جبکہ عوام نے بھی سٹی ٹریفک پولیس کے اقدامات کا خیر مقدم کرتے ہوئے انکی کارکردگی کو سراہا جس کے باعث 2015میں پولیس عوام دوستی کا رشتہ بھی مزید مضبوط ہوا
متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
وزیرداخلہ سے ایرانی سفیر کی ملاقات، صدررئیسی کے دورے سے متعلق تبادلہ خیال
-
بانی پی ٹی آئی کا چیف جسٹس سپریم کورٹ فائزہ عیسی کے نام خط
-
ایکسپورٹ کنٹرول کے سیاسی استعمال کو مسترد کرتے ہیں، پاکستان کا امریکی اقدام پر ردعمل
-
دبئی میں سیلابی صورتحال کی وجہ مصنوعی بارش؟
-
ماہانہ 20 لاکھ روپے تک کی تنخواہ پر نئی تعیناتیوں کی راہ ہموار ہو گئی
-
پاکستان آئی ایم ایف کے طویل بیل آؤٹ پروگرام کا خواہاں ہے، وزیرخزانہ
-
عدالت کے حکم پر بشریٰ بی بی کا نجی اسپتال میں میڈیکل چیک اپ
-
پی آئی آے کے شیئر ہولڈرز کی اکثریت نے پی آئی اے ہولڈنگ کمپنی کے حق میں فیصلہ سنا دیا
-
صدرمملکت آصف علی زرداری نے سینیٹ اجلاس 25 اپریل کو طلب کر لیا
-
پی آئی اے کا پیرس کو یورپی فلائٹ آپریشن کے لیے حب بنانے کا فیصلہ
-
کچے میں ظلم ہورہا ہے، سندھ پولیس ہمارے پیچھے پڑی ہے، حلیم عادل شیخ
-
پاکستان، ایکسپورٹ کنٹرول کے سیاسی استعمال کو مسترد کرتا ہے، سماجی و اقتصادی ترقی کے حصول کے لئے ٹیکنالوجی تک رسائی کو یقینی بنانے کے لئے ایک معروضی میکانزم کے لئے متعلقہ فریقوں کے مابین تبادلہ خیال ..
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.