جنر ل ہسپتال کو مثالی مریض دوست ادارہ بنایا جائے گا، پروفیسر خالد محمود
جمعہ 1 جنوری 2016 22:29
لاہور۔یکم جنوری(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔یکم جنوری۔2016ء)پرنسپل پوسٹ گریجویٹ میڈیکل انسٹی ٹیوٹ و لاہور جنرل ہسپتال پروفیسر ڈاکٹر خالد محمود نے سال نو کے آغاز پر ادارہ پی جی ایم آئی، امیرالدین میڈیکل کالج و ایل جی ایچ کے ڈاکٹرز و طلبہ اور دیگر ملازمین کے نام اپنے مبارکباد کے پیغام میں کہا ہے کہ نئے سال کے دوران جنرل ہسپتال کوجدید طبی سہولیات سے آراستہ ایک جدید علاج گاہ میں بدلنے اور امیر الدین میڈیکل کالج کو طبی تعلیم کانمبر ون ادارہ بنانے میں کوئی کسر اٹھا نہیں رکھی جائے گی ۔
انہوں نے کہا کہ ماضی کی طرح2016ء کے دوران بھی یہ ادارے انسانی صحت اوربیماریوں کے علاج کے حوالے سے اپنی شاندار کارکردگی کا سلسلہ جاری رکھیں گے اور دکھی انسانیت کی خدمت کامعیار بلند سے بلند تر کرنے کی جدوجہد جاری رکھی جائے گی ۔(جاری ہے)
جنر ل ہسپتال کوآئیڈیل مریض دوست ادارہ اورامیرالدین میڈیکل کالج کومثالی درسگاہ بنادیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ ان کی میڈیکل ٹیم کا ”ماٹو“ قیمتی انسانی جانوں کوبچانے اور امراض سے بچاؤکیلئے علاج معالجے کی ہر حد تک جاناہے ۔
نئے سال کے دوران خدمات کا سلسلہ میڈیکل تعلیم کے شعبے میں درس و تدریس کے میدان میں بھی جاری رہے گا۔انہوں نے اس توقع کا اظہار بھی کیا کہ 2016کے دوران جنرل ہسپتال میں زیر تعمیر پنجاب انسٹی ٹیوٹ آف نیورو سائنسز کا منصوبہ بھی مکمل ہو جائے گا اور وزیر اعلی پنجاب شہباز شریف اپنے مبارک ہاتھوں سے اس کا افتتاح کریں گے۔ ڈاکٹر خالد محمود نے کہا کہ جنرل ہسپتال کی انتظامیہ نے ڈینگی اور پولیو کے خلاف جنگ سے لے کر دماغی امراض کے علاج تک ہرطبی شعبے میں ہمیشہ شاندار کارکردگی دکھائی ہے اسی طرح ہسپتال سے منسلک امیر الدین میڈیکل کالج نے اپنے اولین نتائج میں ہی صوبے بھر میں پہلی پوزیشن حاصل کر کے اپنے شاندار مستقبل کی نوید سنا دی ہے ۔ادارے کی کارکردگی اس امر کا واضح پیغام ہے کہ آنے والے برسوں میں اس کالج سے فارغ التحصیل طلبا و طالبات بنی نوع انسان کی خدمت کے نئے باب رقم کریں گے اور شہریوں کیلئے علاج معالجے کی سہولیات کا معیار مزید بلند ہو گا۔مزید قومی خبریں
-
ایرانی صدر کی کراچی آمد،سکیورٹی ڈویژن کے 800سے زائد اہلکارتعینات
-
ایبٹ آباد میں پروٹیکٹوریٹ آف امیگرینٹس کا دفتر جون 2024ء سے اپنا کام شروع کر دے گا، اعظم نذیرتارڑ
-
وفاقی حکومت کی طرف سے منڈا، داسو اور دیامر بھاشا ڈیموں کے منصوبوں کی تعمیر پر کام جاری ہے، یہ بروقت مکمل ہونگے، اعظم نذیر تارڑ
-
ای بائیکس پورٹل کے ذریعے 1 لاکھ سے زائد طلبہ نے رجسٹریشن کروالی
-
پتوکی،مسلح ملزمان 22سالہ لڑکی کو اسلحہ کے زور پر اغوا کرکے فرار
-
سعد رفیق کا اپنی پرانی تقریر ایڈٹ کرکے جاری کرنے پر قانونی کارروائی کا اعلان
-
راولپنڈی ،چوری کی وارداتوں میں مطلوب دو ملزمان گرفتار
-
وزیراعلیٰ پنجاب نے صوبائی انفورسمنٹ اتھارٹی کے قیام کی منظوری دیدی
-
پاکستان چھوڑنے والے غیرقانونی افغانیوں کی تعداد 5لاکھ 42ہزار سے متجاوز
-
ایران سے سالانہ بنیادوں پر درآمدات میں 25فیصد کا بڑا اضافہ
-
لاہور : بارش سے بجلی کا ترسیلی نظام متاثر، 46 سے زائد فیڈر ٹرپ کر گئے
-
صوبائی وزیر صحت کی زیر صدارت فاطمہ جناح میڈیکل یونیورسٹی کا سینڈیکیٹ اجلاس
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.