پوتی کے بنائے ملبوسات کی نمائش کرنے والی 93سالہ جاپانی ماڈل

Fahad Shabbir فہد شبیر جمعہ 1 جنوری 2016 23:51

پوتی کے بنائے ملبوسات کی نمائش  کرنے والی 93سالہ جاپانی  ماڈل

جاپان(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔1جنوری۔2016ء)جاپان سے تعلق رکھنے والی چنامی موری نے اپنے ملبوسات کی نمائش کے لیے بطور ماڈل اپنی 93سالہ دادی کا انتخاب کیا۔چنامی نے جاپان کی منفرد ساؤری ٹیکنیک کو استعمال کرتے ہوئے اونی ملبوسات بنائے۔ اس ٹیکنیک سے ملبوسات بنانے کا ایک ہی اصول ہے اور وہ اصول ہے کہ کوئی اصول نہیں ہے۔

(جاری ہے)

اس طریقہ کار میں ڈیزانئرکسی بھی طرح کا ڈیزائن اورکسی بھی طرح کا رنگ استعمال کرے، اس پر کوئی پابندی نہیں۔

ان ملبوسات کی ماڈل بننے سے پہلے چنامی کی دادی کو چنامی کے سٹوڈیو کافی وقت گذارنا پڑا۔چنامی کا کہنا ہے کہ مجھے اپنے کام کے لیے اپنی دادی سے بڑھ کر کوئی ماڈل بہتر نہیں لگی۔چنامی کا کہنا ہے کہ میں ان ملبوسات میں اپنی دادی کو خوش دیکھ کر بہت خوش ہوں۔