دبئی کے امیر شیخ راشد المخدوم کی جانب سے گزشتہ رات اڈریس ہوٹل میں لگنے والی آگ کو بروقت قابو کرلینے پر ریسکیو اور سیکورٹی اداروں کو خراج تحسین

muhammad ali محمد علی ہفتہ 2 جنوری 2016 00:17

دبئی کے امیر شیخ راشد المخدوم کی جانب سے گزشتہ رات اڈریس ہوٹل میں لگنے ..
دبئی(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار.1جنوری 2016 ء) دبئی کے امیر شیخ راشد المخدوم کی جانب سے گزشتہ رات اڈریس ہوٹل میں لگنے والی آگ کو بروقت قابو کرلینے پر ریسکیو اور سیکورٹی اداروں کو خراج تحسین پیش کیا گیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق گزشتہ شب دبئی میں نئے سال کی تقریبات کے دوران دبئی مال کے قریب واقع اڈریس ہوٹل کو خوفناک آگ نے اپنی لپیٹ میں لے لیا تھا۔

(جاری ہے)

تاہم ریسکیو اور سیکورٹی اداروں کی جانب سے بروقت حرکت میں آتے ہوئے آگ کو قابو پا لیا گیا تھا اور کسی قسم کا کوئی جانی نقصان نہیں ہونے دیا گیا تھا۔ اس حوالے سے اب دبئی کے امیر شیخ راشد المخدوم کی جانب سے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری کیے گئے پیغام میں آگ کو بروقت قابو پالینے پر ریسکیو اور سیکورٹی اہلکاروں کو شاندار خراج تحسین پیش کیا گیا ہے۔