بھارتی ائیر بیس پر دہشت گردوں کا حملہ ، ہلاک ہونے والے فوجی اہلکاروں کی تعداد 4 ہو گئی

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین ہفتہ 2 جنوری 2016 11:20

بھارتی ائیر بیس پر دہشت گردوں کا حملہ ، ہلاک ہونے والے فوجی اہلکاروں ..

نئی دہلی(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 02 جنوری 2016 ء) : پٹھان کوٹ بھارتی ائیر بیس حملے میں ہلاک اہلکاروں کی تعداد 4 جبکہ حملہ آوروں کی تعداد 6 سے 7 ہے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق ائیر بیس اور اس کے اطراف کا علاقہ سیل کر دیا گیا ہے ، بھارتی میڈیا نے بتایا کہ ائیر بیس اور اس کے ملحقہ علاقوں میں سرچ آپریشن جاری ہے، جس میں ممکنہ دہشت گرد یا دھماکہ خیز مواد کی تلاش کیجارہی ہے ، بھارتی میڈیا نے بتایا کہ دہشت گردی بھارتی فوج کی وردی میں ملبوس اور ایس پی گورداسپور کی گاڑی میں سوار ہو کر آئے ، ایس پی گورداسپور کی گاڑی چھینی گئی تھی۔

(جاری ہے)

بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ ائیر بیس اور اطراف میں سرچ آپریشن کی ہیلی کاپٹر سے فضائی نگرانی بھی کی جا رہی ہے جبکہ بھارتی ائیر بیس ہیڈ کوارٹر میں ہنگامی اجلاس بھی طلب کر لیا گیا ہے۔دوسری جانب بھارتی حکام نے الزام عائد کیا ہے کہ بھارتی میڈیا نے الزام عائد کیا ہے کہ حملہ آور پاکستان میں اپنے سرپرستوں سے فون پر رابطے میں رہے ۔ واضح رہے بھارتی پنجاب کے ضلع پٹھان کوٹ کے علاقے میں فوجی وردی میں ملبوس اور سرکاری گاڑی میں سوار چھ حملہ آوروں نے ائیرفورس بیس پر ہلہ بولا ۔ ساڑھے تین بجے کے قریب حملہ آور نان آپریشنل ایریا میں داخل ہوگئے جہاں طیارے اور ہیلی کاپٹر پارک کئے جاتے ہیں ۔

متعلقہ عنوان :