نیوزی لینڈ کرکٹ بورڈ نے بھی فاسٹ باولر محمد عامر کو کلین چٹ دے دی

ہفتہ 2 جنوری 2016 12:37

نیوزی لینڈ کرکٹ بورڈ نے بھی فاسٹ باولر محمد عامر کو کلین چٹ دے دی

لاہور (اردو پوا ئنٹ تازہ ترین اخبار2 جنوری- 2016ء) انٹرنیشنل کرکٹ کونسل اور پاکستان کرکٹ بورڈ کے بعد اب نیوزی لینڈ کرکٹ نے بھی فاسٹ بولر محمد عامر کو کلین چٹ دے دی ہے ، کہا کہ عامر کی نیوزی لینڈ آنے پر کسی کو کوئی اعتراض نہیں ہے ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق 5 سال کی پابندی کے بعد محمد عامر تیزی سے قومی ٹیم میں شامل ہونے کے قریب ہیں ، پاکستان میں تو سب ہی عامر کو دوبارہ کھیلتے دیکھنا چاہتے ہیں اس کے ساتھ ساتھ نیوزی لینڈ میں بھی فینز ان کا بے صبری سے انتظار کر رہےہیں ۔

نیوزی لینڈ کرکٹ بورڈ کے سی ای او ڈیوڈ وائٹ کا کہنا ہے کہ محمد عامر کے نیوزی لینڈ آنے پر کوئی اعتراض نہیں ، عامر آئی سی سی سے کلیئر ہیں اس لئے انہیں کرکٹ سے نہیں روکا جاسکتا ۔ دوسری جانب نیوزی لینڈ میڈیا بھی نوجوان فاسٹ بولر محمد عامر کے حوالے سے خاصہ اشتیاق رکھتا ہے ۔

متعلقہ عنوان :