رافیل نڈال نے ورلڈ ٹینس چمپئن شپ کے فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا

ہفتہ 2 جنوری 2016 12:44

رافیل نڈال نے ورلڈ ٹینس چمپئن شپ کے فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا

ابوظہبی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔02 جنوری۔2016ء)اسپین کے رافیال نڈال اور کینیڈا کے مائلوس راؤنک ورلڈ ٹینس چمپئن شپ کے فائنل میں پہنچ گئے۔

(جاری ہے)

ابوظہبی میں جاری ایونٹ کے سیمی فائنل میں اسپین کے رافیال نڈال کا سامنا ہم وطن ڈیوڈ فرئیر سے تھا۔نڈال نے مخالف کو کھل کر کھیلنے ہی نہیں دیا اور چھ تین ،چھ سات اور چھ تین سے ہرا کر فائنل میں جگہ بنالی ، جہاں ان کا مقابلہ کینیڈا کے مائلوس راؤنک سے ہوگاجنہو ں نے سیمی فائنل میں سوئٹزرلینڈ کے اسٹینسلاس واورینکا کو سات پانچ اور سات پانچ سے شکست دی ۔