اسلام آباد کراٹے ایسوسی ایشن کی جنرل کونسل کا اجلاس پرسوں ہوگا

ہفتہ 2 جنوری 2016 12:45

اسلام آباد کراٹے ایسوسی ایشن کی جنرل کونسل کا اجلاس پرسوں ہوگا

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔02 جنوری۔2016ء)اسلام آباد کراٹے ایسوسی ایشن کی جنرل کونسل کا اجلاس پیر کو ہوگا جس کی صدارت اسلام آباد کراٹے ایسوسی ایشن کے صدر ضیاء الحق کریں گے، ایسوسی ایشن کے سیکرٹری اعجازالحق نے بتایا کہ اجلاس کے تمام انتظامات مکمل کر لئے گئے ہیں اور اجلاس میں جنرل کونسل کے ممبران شرکت کریں گے، انہوں نے مزید کہا کہ اجلاس میں ایسوسی ایشن کی کارکردگی کے حوالے سے رپورٹ پیش کیا جائے گی اور آئندہ برس منعقد ہونے والی کی سرگرمیوں کا اعلان کیا جائیگا۔