لاہورمیں اجتماعی زیادتی کا نشانہ بننے والی پندرہ سالہ طالبہ کی طبعیت بگڑنے پر ہسپتال منتقل کردیا گیا۔ زیادتی کا شکار طالبہ آج جوڈیشل مجسٹریٹ کے روبرو بیان بھی ریکارڈ نہیں کرائے گی۔

Umer Jamshaid عمر جمشید ہفتہ 2 جنوری 2016 12:46

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔02 جنوری۔2016ء)اجتماعی زیادتی کا شکار پندرہ سالہ طالبہ اس وقت شدید ذہنی دباو کا شکار ہے جس کے باعث اسکی اچانک حالت بگڑنے پر اسے گھر کے قریب نجی ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

ہسپتال ذرائع کا کہنا ہے کہ جس وقت طالبہ کو ہسپتال منتقل کیا گیا تو اس کا شوگر لیول انتہائی کم اور بلڈ پریشر زیادہ تھا۔ متاثرہ طالبہ کو طبی امداد دی جارہی ہے جس سے اس کی حالت سنبھل رہی ہے۔ زیادتی کا شکارطالبہ نے آج جوڈیشل مجسٹریٹ کے روبرو اپنا بیان قلمبند کرانا تھا۔ طالبہ کے بہنوئی زین کےمطابق طالبہ کی حالت کے پیش نظر اس کا بیان آج قلمبند نہیں کرایا جا ئے گا۔