لاہور ہائیکورٹ کے چیف جسٹس اعجازالاحسن نے آئندہ ہفتے عدالتی امور نمٹانے کے لئے مجموعی طور پر تیس سنگل اورانیس ڈویژن بنچز تشکیل دے دیے

Umer Jamshaid عمر جمشید ہفتہ 2 جنوری 2016 12:48

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔02 جنوری۔2016ء) > لاہور ہائیکورٹ کے چیف جسٹس اعجازالاحسن نے آئندہ ہفتے عدالتی امور نمٹانے کے لئے مجموعی طور پر تیس سنگل اورانیس ڈویژن بنچز تشکیل دے دیے۔لاہور ہائیکورٹ کے رجسٹرار کی جانب سے جاری عدالتی روسٹر کے مطابق ہائیکورٹ پرنسپل نشست کے لئے چار ڈویژن اورسترہ سنگل بنچز تشکیل دیے گئے ہیں۔

(جاری ہے)

عدالتی چھٹیوں کے باعث اہم اور فوری نوعیت کے مقدمات کی سماعت کے لئے کوئی بنچ تشکیل نہیں دیا دیا گیا ۔

عدالتی روسٹر کے مطابق راولپنڈی کے علاقائی بنچ کے لئے دو ڈویژن اورچھ سنگل جبکہ ملتان کے علاقائی بنچ کے لئے چارسنگل اورایک ڈویژن بنچ تشکیل دیا گیا ہے۔ بہاولپور کے علاقائی بنچ کے لئے ایک ڈویژن اورچار سنگل بنچزتشکیل دیے گئے ہیں۔ نوتشکیل شدہ بنچز آئندہ ہفتے ہزاروں فوری نوعیت کی درخواستوں کے علاوہ آئینی پٹیشنز، فوجداری اور سول اپیلوں کی سماعت کریں گے۔