> کرکٹر محمد عامر کی قومی کرکٹ ٹیم میں شمولیت اور عدالت عالیہ کے سنگل بنچ کے فیصلے کے خلاف لاہور ہائیکورٹ میں انٹرا کورٹ اپیل دائر کردی گئی۔
عمر جمشید ہفتہ 2 جنوری 2016 12:48
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔02 جنوری۔2016ء) انٹرا کورٹ اپیل جسٹس پارٹی کے سربراہ منصف اعوان ایڈووکیٹ کی جانب سے دائر کی گئی ہے۔ انٹرا کورٹ اپیل میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ محمد عامر میچ فکسنگ میں ملوث ہونے کی وجہ سے دنیا بھر میں پاکستان کی بدنامی کا باعث بنے ہیں۔
(جاری ہے)
ملکی بدنامی کا باعث بننے والے سابق کھلاڑی کو نیوزی لینڈ میں ہونے والی کرکٹ سیریز میں کھلاڑی کی حیثیت سے شامل کیا جانا قوانین کی خلاف ورزی اور عوامی اشتعال کا سبب ہے۔
محمد عامر کو برطانیہ نے سزایافتہ ہونے کی وجہ سے ویزا دینے سے انکار کر دیا تھا۔ اپیل میں استدعا کی گئی ہے کہ عدالت عالیہ کے سنگل بنچ کے فیصلے کو کالعدم قرار دیا جائے۔ محمد عامر کو قومی کرکٹ ٹیم میں شامل کرنے اور ٹریننگ کیمپ میں شرکت سے روکنے کے احکامات بھی صادر کئے جائیں۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
پاکستان اوربرطانیہ کے مابین تجارتی اوراقتصادی تعلقات مزید مضبوط بنانے کی ضرورت ہے، صدرمملکت
-
ملک کو درپیش تمام چیلنجز سے نمٹنے کے لیے مضبوط معیشت کلیدی حیثیت رکھتی ہے، وزیر اعظم محمد شہباز شریف
-
اسلام آباد سمیت مختلف علاقوں میں زلزلے کے شدید جھٹکے
-
سعودی عرب میں تعینات پاکستانی سفیر نے سعودی ولی عہد کو سفارتی اسناد پیش کردیں
-
خواجہ سلمان رفیق کی پی آئی سی کے آپریشن تھیٹرز 10 اپریل تک مکمل کرنے کی ہدایت
-
ڈیجیٹل منتقلی کے ذریعے ملک ترقی کی راہ پر گامزن ہو سکتا ہے، وزیر مملکت برائے آئی ٹی شزہ فاطمہ خواجہ
-
پرویزالٰہی کو گزشتہ رات پسلیوں میں درد کی شکایت
-
پاکستان اور چین شانگلہ حملے کی تحقیقات سے متعلق رابطے میں ہیں، دفترخارجہ
-
خیبرپختونخواہ میں سینیٹ الیکشن مخصوص نشستوں پر حلف سے مشروط
-
وزیراعظم سے ملاقات کے بعد چیف جسٹس نے فل کورٹ کااجلاس دوبارہ طلب کرلیا
-
غزہ کے عوام پر اسرائیل کی مسلط کردہ جنگ بلا روک ٹوک جاری ، فلسطینی عوام کو بھوک اور نسل کشی کا سامنا ہے، ترجمان دفترخارجہ
-
پنجاب اسمبلی اجلاس ،اپوزیشن کے شورشرابے میں مالی سال 2023-24ءکے بجٹ کی منظوری
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.