قومی فٹ بال ٹیم کے سابق کپتان قیوم چنگیزی کی بیوی کی وفات پر اظہار تعزیت

ہفتہ 2 جنوری 2016 12:50

قومی فٹ بال ٹیم کے سابق کپتان قیوم چنگیزی کی بیوی کی وفات پر اظہار تعزیت

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔02 جنوری۔2016ء) اسلام آباد فٹ بال ایسوسی ایشن کے سابق سیکرٹری و سابق رکن پنجاب فٹ بال ایسوسی ایشن رانا محمد اشرف خان، پاکستان فٹ بال ایسوسی ایشن کے سابق سیکرٹری اطلاعات رانا تنویراحمد ،ٹھیکری والا فٹ بال کلب کے سیکرٹری حاجی سعید جٹ، اراکین رانا عرفان اور رانا عمران منج نے قومی فٹ بال ٹیم کے سابق کپتان مرحوم قیوم چنگیزی کی بیوی کی وفات پر دکھ اور افسوس کا اظہارکیا ہے اور دعائے مغفرت کی ہے کہ اللہ تعالیٰ مرحومہ کو اپنے جوار رحمت میں جگہ دے اور لواحقین کو صبر جمیل عطا فرمائیں۔