سری لنکا اور کیویز کے درمیان چوتھا ایک روزہ میچ بارش کی نذر

ہفتہ 2 جنوری 2016 13:03

سری لنکا اور کیویز کے درمیان چوتھا ایک روزہ میچ بارش کی نذر

نیلسن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔02 جنوری۔2016ء) سری لنکا اور نیوزی لینڈکے درمیان چوتھا ایک روزہ میچ بارش کی نذر ہوگیا ، بارش کے باعث میچ تاخیر سے شروع ہوا تو 50اوورز کا کھیل 24اوور تک محدود کردیا گیا ،۔

(جاری ہے)

سری لنکا نے ٹاس جیت کر پہلے نیوزی لینڈ کو کھیلنے کی دعوت دی ، نیوزی لینڈ نے 9اوورز میں 3وکٹوں کے نقصان پر 75رنز بنائے تو بارش دوبارہ شروع ہوگئی جس کے باعث میچ دوبارہ روکنا پڑا مقررہ ٹائم تک بارش اور گراؤنڈ کنڈیشن کو دیکھتے ہوئے میچ آفیشلز نے مشترکہ فیصلے میں میچ ڈرا قرار دیدیا ۔

نیوزی لینڈ کی جانب سے گپٹل 27رنز بنا کر کولوسیکرا کا شکار بنے کپتان ولیمسن 12 جبکہ لیتھم 9رنز بنا کر آؤٹ ہوئے جب میچ بغیر کسی نتیجے کے ختم ہوا تو ٹیلر 20اور نکولس 4رنز پر کریز پر موجود تھے سری لنکا کی جانب سے چیمارا ، پیریرا اور کولوسیکرا نے ایک ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا ۔5میچوں کی سیریز میں نیوزی لینڈ کو 2-1کی برتری حاصل ہے ۔ سیریز کا پانچواں ایک روزہ میچ 5جنوری کو کھیلا جائیگا سری لنکا سیریز برابر جبکہ کیویز سیریز جتنے کیلئے میدان میں اتریں گے ۔

متعلقہ عنوان :