سکرین پر ”عورت“ کا روپ دھارنا بے حد پسند ہے‘ سنیل گرور

ہفتہ 2 جنوری 2016 13:39

سکرین پر ”عورت“ کا روپ دھارنا بے حد پسند ہے‘ سنیل گرور

ممبئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔02 جنوری۔2016ء) معروف بھارتی کامیڈین سنیل گرور مقبول ترین کامیڈی ٹیلی ویژن شو ”کامیڈی نائٹس ود کپل“ میں گھتی کے کردار سے خاصی شہرت رکھتے ہیں۔

(جاری ہے)

کامیڈین نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ اگرچہ لوگ انھیں مرد کے کردار میں بھی بہت پسند کرتے ہیں تاہم انھیں سکرین پر عورت کا روپ دھارنا بے حدپسند ہے۔انکا کہنا تھا کہ انھیں ہر طرح کا لباس زیب تن کرنا پسند ہے وہ چاہے شلوار قمیض ، ساڑھی ، شارٹس ، بکنی یا کچھ بھی ہو انھیں پہننے میں کوئی مضائقہ نہیں ہے۔نئے سال پر کیے جانے والے عہد کے حوالے سے انکا کہنا تھا کہ وہ چاہتے ہیں آئندہ سال گزشتہ سال کے مقابلے میں ذیادہ محنت کریں اور ذیادہ لوگوں کو ہنسا ئیں