روینہ ٹینڈن کی فلموں میں واپسی ، فلمسازوں نے بہترین اداکارہ قرار دیدیا
ہفتہ 2 جنوری 2016 13:42
ممبئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔02 جنوری۔2016ء) بولی ووڈ اداکارہ روینہ ٹینڈن کا شمار 90کی دھائی کی بہترین اداکاراوٴں میں کیا جاتا ہے۔اداکارہ آجکل اپنی نئی آنے والی فلم ”شب“ میں نمایاں کردار ادا کر رہی ہیں۔ فلمساز اونیر کا کہنا ہے کہ انھوں نے شب کی کہانی تحریر ہی روینہ ٹینڈن اور سنجے دت کیلئے کی ہے۔
(جاری ہے)
اونیر نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ انھوں نے اپنی فلم کی کہانی 13سال کے وقفے کے بعد تحریر کی ہے ،جبکہ مذکورہ کہانی انکے ذہن میں اس وقت سے موجود ہے جب انھوں نے سنجے دت اور روینہ ٹینڈن کو اپنی فلم ”دامن“ میں ایک ساتھ اداکاری کرتے ہوئے دیکھا۔
انکا کہنا تھا کہ اداکارہ روینہ ٹینڈن کی شخصیت میں مقناطیسی کشش ہے اور جب وہ کسی فلم کی فلمبندی میں مصروف ہوتی ہیں تو سارے ماحول پر سحر سا طاری ہو جاتا ہے۔ واضح رہے شب سے قبل اداکارہ ”بمبے ویلوٹ“ میں مختصر سا کرداربھی ادا کر چکی ہیںمزید فن و فنکار کی خبریں
-
نوازالدین صدیقی اور اہلیہ کے درمیان صلح ہوگئی
-
لیجنڈری قوال امجد صابری کو مداحوں سے بچھڑے ہوئے 8 برس بیت گئے
-
سارہ علی خان نے سیاست میں آنے کا عندیہ دے دیا
-
ان سب کو سلام جو مجھ پر تنقید کررہے ہیں‘ آئمہ بیگ کا عمرے سے واپسی پر ناقدین کو جواب
-
اکشے کمار نے یکے بعد دیگرے فلمیں فلاپ ہونے پر خاموشی توڑدی
-
ممبئی، پولیس کی حقہ بار میں کارروائی، بگ باس 17 کے فاتح منور فاروقی کو پکڑ لیا
-
ٹائی ٹینک میں ہیروئین کو بچانے کیلئے استعمال ہونے والا تختہ 20 کروڑروپوں میں نیلام
-
لندن میں ایک دوست نے اپارٹمنٹ گفٹ کیا وہیں رہتی ہوں، حریم شاہ
-
آئمہ بیگ نے عمرے کی ادائیگی کے بعد ناقدین کو آڑے ہاتھوں لے لیا
-
بھارتی اداکارہ ادیتی راؤ حیدری نے سدھارتھ سے دوسری شادی کرلی
-
سارہ علی خان نے سیاست میں آنے کا اشارہ دیدیا
-
اداکارہ جاناں ملک نے بھی سرجری کروا لی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.