تینوں خانز فلم انڈسٹری کے ”ٹائٹنز“ ہیں ‘رنویر سنگھ

ہفتہ 2 جنوری 2016 13:42

تینوں خانز فلم انڈسٹری کے ”ٹائٹنز“ ہیں ‘رنویر سنگھ

ممبئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔02 جنوری۔2016ء) بولی ووڈ سٹار رنویر سنگھ کی حال ہی میں نمائش کیلئے پیش کی گئی فلم ”باجی راوٴ مستانی “ میں انکی بے داغ اداکاری کے پیش نظر پروڈیوسرز انھیں تینوں خانز کی ٹکر کا اداکار قرار دے رہے ہیں۔ تاہم رنویر سنگھ کا کہنا ہے کہ وہ خود کو بولی ووڈ خانز کے برابر خیال نہیں کرتے۔

(جاری ہے)

اداکار نے خصوصی انٹرویو کے دوران میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ بولی ووڈ کے سپر ہیروز سلمان خان ، شاہ رخ خان اور عامر خان انڈسٹری کے ”ٹائٹنز“ ہیں۔

انکا کہنا تھا کہ تینوں خانز اپنی جاندار اداکاری اور سخت محنت کی بنا پر انڈسٹری پر چھائے ہوئے ہیں۔ واضح رہے اداکار کو باجی راوٴ مستانی میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرنے کی وجہ سے متعدد پروڈیوسرز اپنے نئے پروجیکٹس میں کاسٹ کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں۔30سالہ اداکار کا کہنا ہے کہ وہ آئندہ بھی اپنی فلموں میں بہترین کارکردگی کے مظاہرے کا ارادہ رکھتے ہیں

متعلقہ عنوان :