مقابلہ بازی پر نہیں صرف پرفارمنس پر توجہ دیتا ہوں ‘ فرحان اختر

ہفتہ 2 جنوری 2016 13:42

مقابلہ بازی پر نہیں صرف پرفارمنس پر توجہ دیتا ہوں ‘ فرحان اختر

ممبئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔02 جنوری۔2016ء) بولی ووڈ اداکار و ہدایت کار فرحان اختر کا کہنا ہے کہ انھیں مقابلہ بازی کی فضا قطعی پسند نہیں ہے اور نہ ہی وہ توہم پرستی پر یقین رکھتے ہیں۔

(جاری ہے)

اداکار نے حالیہ انٹرویو کے دوران میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ وہ جب بھی اپنے فلم انڈسٹری سے تعلق رکھنے والے دوستوں سے ملاقات کرتے ہیں تو انکے ساتھ کسی فلم کی کمائی سے متعلق نہیں بلکہ صرف پرفارمنس پر بات کر نا پسند کرتے ہیں۔

انکا کہنا تھا کہ اداکار کا کام اپنے کام کے ساتھ بھرپور انصاف کرنا ہے جو کہ وہ ہمیشہ کرنے کی کوشش کرتے ہیں۔ واضح رہے فرحان اختر آجکل اپنی نئی آنے والی فلم ”وزیر“ کی تشھیرمیں مصروف ہیں۔ انھوں نے بتایا کہ وہ وزیر میں ایک اے ٹی ایس افسر کا کردار ادا کیا ہے ،اور انھوں نے اپنے کردار میں حقیقت کا رنگ بھرنے کیلئے اے ٹی ایس افسران کی روزمرہ فرائض کی انجام دہی پر باقاعدہ رسرچ کی ہے