سلمان خان لیولیا ونتر کی وجہ سے پریشانی کا شکار

ہفتہ 2 جنوری 2016 13:47

سلمان خان لیولیا ونتر کی وجہ سے پریشانی کا شکار

ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔02 جنوری۔2016ء) بولی ووڈ سپر سٹار سلمان خان آجکل اپنی حالیہ گرل فرینڈ لیولیا ونتر کی وجہ سے شہہ سرخیوں کی زینت بنے ہوئے ہیں۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق سپر سٹار نے اپنی 50 ویں سالگرہ کی پانول فارم ہاوٴس میں منعقد کی جانے والی تقریب میں کیک کا پہلا ٹکڑا بھی لیولیا کے منہ میں ڈالا تھا۔

(جاری ہے)

ٹائمز آف انڈیا کی رپورٹ کے مطابق سپر سٹار کی سالگرہ میں شرکت کرنے والے دیگر مہمانوں کے ساتھ رومانی حسینہ بڑی حد تک گھل مل گئیں تھیں۔

تاہم سپر سٹار کو لیولیا کا مہمانوں کے ساتھ یہ گھلنا ملنا قطعی پسند نہ آیاجس کی بنا پر وہ تقریب کے دوران خاصے پریشان نظر آرہے تھے۔واضح رہے گزشتہ سال کی میڈیا رپورٹس کے مطابق اداکارنے چوری چوری اپنی گرل فرینڈ کو منگنی کی انگوٹھی بھی پہنا دی تھی۔تاہم بعد ازانکی بہن ارپتا خان کی طرف سے مذکورہ خبر کی تردید کر دی گئی تھی

متعلقہ عنوان :