بھارتی خواتین کی آنکھیں سب سے ذیادہ پر کشش ہیں ‘آتھیا شیٹی

ہفتہ 2 جنوری 2016 13:47

بھارتی خواتین کی آنکھیں سب سے ذیادہ پر کشش ہیں ‘آتھیا شیٹی

ممبئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔02 جنوری۔2016ء) سپر سٹار سلمان خان کی ہوم پروڈکشن ”ہیرو“سے فنی سفر کا آغاز کرنے والی اداکارہ آتھیا شیٹی کا کہنا ہے کہ بھارتی خواتین کی آنکھیں بے حد پر کشش ہیں۔ انکا کہنا تھا کہ بھارتی خواتین کی بادام کی شکل سنہری اور چمکدار آنکھیں بے حد دلکش دکھائی دیتی ہیں اور وہ انھیں مزید جاذب نظر بنانے کیلئے سرمے کا استعمال کر تی ہیں۔

(جاری ہے)

اداکارہ نے ویڈیو لنک کے زریعے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ وہ خود بھی اپنی آنکھوں کو مزید پرکشش بنانے کیلئے سکول کے زمانے سے سرمہ لگاتی ہیں۔ انکا کہنا تھا کہ سرمہ واحد میک اپ آئیٹم تھا جسے سکول میں لگانے کی اجازت تھی۔انھوں نے بتایا کہ وہ کام سے فراغت کے لمحوں میں بہت کم میک اپ کا استعمال کرتی ہیں تاکہ انکی جلد سانس لے سکے۔ تاہم ہونٹوں پرمعیاری لپ بام اورآنکھوں پر مسکارے کا استعمال لازماً کرتی ہیں۔واضح رہے اداکارہ مے بی لائن نیویارک کی برانڈ ایمبسڈر بھی ہیں

بھارتی خواتین کی آنکھیں سب سے ذیادہ پر کشش ہیں ‘آتھیا شیٹی