ودیا بالن صحت یاب ،37ویں سالگرہ کل گھر میں منائی

ہفتہ 2 جنوری 2016 13:47

ودیا بالن صحت یاب ،37ویں سالگرہ کل گھر میں منائی

نئی دہلی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔02 جنوری۔2016ء) معروف بولی ووڈ اداکارہ ودیا بالن نے کل اپنی 37ویں سالگرہ کا کیک اپنے گھر میں کاٹا۔اداکارہ کو29دسمبر کے روز گردے کی تکلیف کے باعث فوری ہسپتال منتقل کیا گیا تھااور کہا جا رہا کہ نئے سال اور انکی سالگرہ کا پروگرام منسوخ کر دیا جائے گا۔

(جاری ہے)

گزشتہ میڈیا رپورٹس کے مطابق اداکارہ اپنے شوہر پروڈیوسر سدھارت رائے کپور کے ہمراہ دبئی سے نئے سال کی خوشیاں منانے کیلئے مغربی ممالک کی سیر کیلئے جا رہی تھیں کہ ایئر پورٹ پر انکی حالت خراب ہو گئی۔

اداکارہ کی بڑھتی ہوئی تکلیف کے پیش نظر انھیں قریبی ہسپتال منتقل کیا گیا ،جہاں فوری طبی امدا د کے بعد انھیں دوبارہ واپس ممبئی بھیج دیا گیا۔اداکارہ کی جانب سے مائیکروبلاگنگ سائٹ ٹویٹر پر اپنے مداحوں کا انکی صحت یابی کیلئے دعاوٴں کا شکریہ ادا کیا گیا۔علاوہ ازیں اداکارہ کا کہنا تھا کہ انھیں بے حد خوشی ہے کہ وہ اپنے گھر میں اپنی سالگرہ کی خوشیاں منانے کے قابل ہو گئی ہیں