اقتصادی راہداری پر ترقیاتی منصوبوں کا جائزہ لینے کے لیے پاکستان اور چین کے درمیان ہر ہفتے اجلاس کے انعقاد کا فیصلہ

ہفتہ 2 جنوری 2016 13:50

اقتصادی راہداری پر ترقیاتی منصوبوں کا جائزہ لینے کے لیے پاکستان اور ..

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔02 جنوری۔2016ء) حکومت نے اقتصادی راہداری پر ترقیاتی منصوبوں کا جائزہ لینے کے لیے پاکستان اور چین کے درمیان ہر ہفتے اجلاس کے انعقاد کا فیصلہ کیا ہے جبکہ سرمایہ کاروں اور میڈیا کو اطلاعات کی فراہمی کے لیے اقتصادی راہداری کی کمیونی کیشن وزارت منصوبہ بندی کے حوالے کر دی ہے تاکہ کسی بھی منصوبے کے بارے میں کوئی معلومات درکار ہوتوون ونڈو آپریشن کے تحت فراہم کی جا سکے۔

وزارت منصوبہ بندی کے حکام کے مطابق سی پیک کے منصوبوں اوران پر عملی اقدامات کے آئیڈیاز پر تبادلہ خیال کے لیے حکومت نے فالو اپ اجلاس کے انعقاد کا فیصلہ کیا ہے جو ہر ہفتے منعقد ہوں گے، چینی حکام نے بھی اس پر تجویز پر آمادگی ظاہر کر دی ہے، فالو اپ اجلاس کے انعقاد کا بڑامقصد کام کی رفتار کو تیز کرنا ہے تاکہ اہداف کو ٹائم فریم کے اندر مکمل کر لیا جائے۔

(جاری ہے)

اس حوالے سے رابطہ کرنے پر وزارت منصوبہ بندی کے مشیر عاصم خان نیازی نے ”آن لائن“ سے گفتگو میں تصدیق کی کہ اقتصادی راہداری پر ترقیاتی کاموں کی رفتار کا جائزہ لینے کا فیصلہ کیا گیا ہے اور یہ بات بھی زیرغور ہے کہ اس حوالے سے میڈیا کو ہر ہفتے بریفنگ دی جائے تاکہ عوام کو ترقیاتی منصوبوں کے بارے میں اپ ڈیٹ کیا جا سکے۔انہوں نے کہا کہ سی پیک میں مختلف ادارے اور وزارتیں شامل ہیں۔

متعلقہ عنوان :