شہریار خان کی جانب سے ذاتی معاملے کیلئے پی سی بی کا لیٹر ہیڈ استعمال کیے جانیکا انکشاف

Zeeshan Mehtab ذیشان مہتاب ہفتہ 2 جنوری 2016 15:51

شہریار خان کی جانب سے ذاتی معاملے کیلئے پی سی بی کا لیٹر ہیڈ استعمال ..

لاہور (اردو پوا ئنٹ تازہ ترین اخبار2 جنوری- 2016ء) پاکستان میں ذاتی مقاصد کے لیے اپنے عہدہ کا استعمال کرنا اب کوئی بڑی بات نہیں رہی ہے اور یہ بیماری اب سرکاری اداروں سے نکل کر پاکستان کرکٹ بورڈ تک بھی پہنچ گئی ہے اور چیئر مین پی سی بی شہریار خان کی جانب سے اپنے ذاتی معاملے کے لیے پی سی بی کا لیٹر ہیڈ استعمال کیے جانے کا انکشاف ہوا ہے ۔

(جاری ہے)

نجی ٹی وی کے پروگرام میں انکشاف کیا گیا ہے کہ 81 سالہ چیئر مین پی سی بی شہریار خان نے کرکٹ بورڈ کے لیٹر ہیڈپر کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے ) کے چیئر مین معروف افضل کو خط لکھ کر اسلام آباد کے علاقے F7-2میں کیے گئے تجاوزات کے خلاف آپریشن کے دوران ان کے بیٹے عمر علی خان کے کیفے کو گرائے جانے پر احتجاج کر تے ہوئے ہونے والے نقصان کا ازالہ کرنے کا کہا گیا ہے ، ترجمان پی سی بی امجد بھٹی نے میڈیاکے رابطہ کرنے پر اس معاملے پر بات کرتے ہوئے کہا کہ اس کا پی سی بی سے کوئی تعلق نہیں ہے ،اگر یہ خط درست بھی ہے تو یہ چیئر مین کا ذاتی معاملہ ہے اور بورڈ کا اس سے کوئی تعلق نہیں ہے ۔

قانونی ماہرین کاکہنا ہے کہ چیئر مین پی سی بی نے اپنے ذاتی معاملے کے لیے بورڈ کے لیٹر ہیڈ کا استعمال کرکے اپنے اختیارات سے تجاوز کیا ہے جس پر پی سی بی کو ایکشن لیتے ہوئے انہیں عہدے سے ہٹادینا چاہیئے ۔