قومی ہاکی ٹیم کے کوچ کا انتخاب ، پی ایچ ایف صدر ، سیکریٹری میں اختلافات بڑھنے لگے

ہفتہ 2 جنوری 2016 16:12

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔02 جنوری۔2016ء)قومی ہاکی ٹیم کے کوچ کے انتخاب پر فیڈریشن کے صدر بریگیڈیئر ریٹائر خالد سجاد کھوکھر اور سیکریٹری و سابق اولمپیئن شہباز احمد سینئر کے مابین اختلافات بڑھنا شروع ہوگئے ہیں۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق پاکستان ہاکی فیڈریشن(پی ایچ ایف) کے دونوں بڑوں میں چیف کوچ اور منیجر حنیف خان کے بعد ٹیم مینجمنٹ کے دیگر ارکان کی تقرری پر اتفاق نہیں ہوپارہا ہے۔ رپورٹس کے مطابق چیف کوچ حنیف خان نے قومی ٹیم کے کوچ کے لیے احمد عالم اور حیدر حسین کا نام پی ایچ ایف کے صدر کو بھیج دیا ہے جب کہ دوسری جانب سیکریٹری شہباز احمدسینئر ،سمیر حسین اور کامران اشرف میں کسی ایک کو کوچ مقرر کرنا چاہتے ہیں۔