نیوزی لینڈ اور سری لنکا کے درمیان پانچواں اور آخری ون ڈے 5 جنوری کو کھیلا جائے گا

ہفتہ 2 جنوری 2016 16:23

نیوزی لینڈ اور سری لنکا کے درمیان پانچواں اور آخری ون ڈے 5 جنوری کو کھیلا ..

ویلنگٹن۔ 02 جنوری (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔02 جنوری۔2016ء) نیوزی لینڈ اور سری لنکا کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان پانچواں اور آخری ون ڈے انٹرنیشنل 5 جنوری کو کھیلا جائے گا۔

(جاری ہے)

میزبان ٹیم نیوزی لینڈ کو پانچ میچوں کی سیریز میں 2-1 کی برتری حاصل ہے۔ کرائسٹ چرچ میں کھیلے گئے پہلے دونوں میچ نیوزی لینڈ نے جیتے، نیلسن میں سری لنکا نے نیوزی لینڈ کو 8 وکٹوں سے ہرایا جبکہ چوتھا میچ بارش کی وجہ سے مکمل نہ ہو سکا۔