ویمنز بگ بیش لیگ، سڈنی تھنڈر اور میلبورن رینیگیڈز نے اپنے اپنے میچ جیت لئے

ہفتہ 2 جنوری 2016 16:25

ویمنز بگ بیش لیگ، سڈنی تھنڈر اور میلبورن رینیگیڈز نے اپنے اپنے میچ ..

ہوبارٹ ۔ 02 جنوری (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔02 جنوری۔2016ء) ویمنز بگ بیش لیگ میں سڈنی تھنڈر اور میلبورن رینیگیڈز نے اپنے اپنے میچ جیت لئے۔ گزشتہ روز کھیلے گئے لیگ کے 33 ویں میچ میں برسبین ہیٹ کی ٹیم پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 94 رنز بنائے۔

(جاری ہے)

جواب میں سڈنی تھنڈر نے ہدف 12.4 اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کر لیا۔ میلبورن میں کھیلے گئے میچ میں میلبورن رینیگیڈز نے میلبورن سٹارز کو 5 وکٹوں سے زیر کیا۔ میلبورن سٹارز نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر 85 رنز بنائے۔ جواب میں میلبورن رینیگیڈز نے ہدف 19.5 اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کر لیا۔