حکومت اوورسیز پاکستانیوں کو درپیش مسائل سے پوری طرح آگاہ ہے ، عرفان دولتانہ

ہفتہ 2 جنوری 2016 16:29

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔02 جنوری۔2016ء)مسلم لیگ ن کے رکن پنجاب اسمبلی میاں عرفان دولتانہ نے کہا ہے کہ حکومت اوورسیز پاکستانیوں کو درپیش مسائل سے پوری طرح آگاہ ہے اور ان کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کرنے کے لئے ہی اوورسیز پاکستانیز کمیشن تشکیل دیاگیاہے- کمیشن کے تحت اضلاع میں بھی کمیٹیاں بنائی گئی ہے جو مقامی سطح پر ان کے مسائل حل کررہی ہیں- انہوں نے کہاکہ دیارغیر میں اپنی محنت کے ذریعے وطن عزیز کے لئے زرمبادلہ کمانے والوں کی جائیدادوں پر کسی کو ہاتھ صاف نہیں کرنے دیں گے اوران کے تمام مسائل کا حل حکومت کی ذمہ داری ہے او رہم اس ذمہ داری کو نبھائیں گے - انہوں نے کہاکہ اوورسیز پاکستانیو ں کو اپنے مسائل کے حل کے لئے مختلف دفاتر کے چکر لگانے کی تکلیف سے بچانے کیلئے ہی اوورسیز پاکستانیز کمیشن تشکیل دیا گیاہے اور یہ ایک آئینی ادارہ ہے جو مکمل طو رپر با اختیار ہے ۔

(جاری ہے)

بیرون ملک رہنے والے پاکستانی آن لائن بھی شکایات کا اندراج کروا سکتے ہیں اوراوورسیز پاکستانیوں کی شکایات پر فوری ایکشن لیاجاتاہے-