لاہور سفاری پارک میں مصر سے منگوایا گیا بلیک جیگوار کا جوڑا شائقین کی توجہ کا مرکز بن گیا

ہفتہ 2 جنوری 2016 16:34

لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔02 جنوری۔2016ء) محکمہ تحفظ جنگلی حیات نے اہالیان لاہور کے لئے مصر سے بلیک جیگوار کا جوڑا منگوایا ہے جو شائقین کی توجہ کا مرکز بنا ہوا ہے، بلیک جیگوار کو لاہور سفاری پارک میں رکھا گیا ہے۔

(جاری ہے)

بلیک جیگوار جسے سیاہ پینتھر بھی کہا جاتا ہے بر اعظم افریقہ میں پایا جاتا ہے ،ایک کروڑ دس لاکھ روپے میں خریدے گئے اس نایاب جوڑے کو لاہور سفاری پارک میں رکھا گیا ہے ۔

پارک انتظامیہ کے مطابق جوڑے کو خوراک میں ابھی چکن دیا جارہا ہے ،بعد میں انہیں بیف پر لایا جائے گا۔سفاری پارک انتظامیہ کاکہنا ہے کہ سفاری پارک میں اب ٹائیگر سفاری کے بعدبلیک جیگواری سفاری بھی شروع ہوجائیگی، بچے اور بڑے سیروتفریح کیساتھ نئے مہمانوں کے بارے میں معلومات بھی حاصل کر سکیں گے۔

متعلقہ عنوان :